• اسلام
  • دنیا
  • صفحہ اول

آل یہود (اسرائیل) کیطرف سے آل سعود کو مبارکباد

صفحہ اول اسلام آل یہود (اسرائیل) کیطرف سے آل سعود کو مبارکباد

آل یہود (اسرائیل) کیطرف سے آل سعود کو مبارکباد

- Advertisement -

غاصب صیہونی رژیم اسرائیل (آل یہود) نے مسلمانوں سے برسرپیکار امیر ترین مسلم بادشاہت (آل سعود) کو اس کے 89ویں یوم تاسیس پر مبارکباد پیش کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوموار کے دن اسرائیلی وزارت خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک بیان میں مسلم کُش سعودی بادشاہت کو اس کی 89ویں سالگرہ پر مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے لکھا ہے کہ اسرائیلی وزارت خارجہ سعودی عرب (آل سعود) کیلئے اس کے قومی دن کے حوالے سے خیروبرکت، امن و امان، (اسرائیل کیساتھ) مزید تعاون اور اچھی ہمسائیگی کی دعا کرنے کیساتھ ساتھ خدا سے یہ دعا بھی کرتی ہے کہ پیشرفت اور ترقی کیلئے آپ کی کوششیں نتیجہ خیز ثابت ہوں۔

واضح رہے کہ اسرائیلی وزارت خارجہ کے باقاعدہ تہنیتی پیغام کے علاوہ اسرائیلی میڈیا خاص طور پر اسرائیلی نیوز ویب سائٹ i24news.com پر آل سعود کی بادشاہت کی 89ویں سالگرہ کی مناسبت سے ایک خصوصی ویڈیو بھی نشر ہوتی رہی، جس میں سعودی دارالحکومت ریاض کے مختلف علاقوں میں گھومتی گاڑیوں پر نصب اسرائیلی اور سعودی پرچم ساتھ ساتھ لہراتے صاف دکھائی دے رہے تھے جبکہ باہمی محبت کے اظہار کیلئے اسرائیلی و سعودی پرچموں کے درمیان دل کی تصاویر بھی لگا دی گئی تھیں

- Advertisement -
adminhttp://news2daypk.com
I'm a manager at News Today Pk and my primary responsibilities are making major corporate decisions and managing the overall operations and resources of the company. I’ve done Master in Mass Communication and now I’m performing my job as a News Anchor. I’m also hire on assistant director post at Motion Circle.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں
اپنا نام یہاں درج کریں

1,000فینزپسند
6فالورزفالور
1,000فالورزفالور
1,000سبسکرائبرزسبسکرائب کریں