• پاکستان
  • صفحہ اول

نواز شریف کو جلد بیرون ملک جانا ہوگا،نواز شریف کی حالت تشویشناک

صفحہ اول پاکستان نواز شریف کو جلد بیرون ملک جانا ہوگا،نواز شریف کی حالت تشویشناک

نواز شریف کو جلد بیرون ملک جانا ہوگا،نواز شریف کی حالت تشویشناک

- Advertisement -

سروسز اسپتال لاہور میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے علاج کیلئے قائم میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر محمود ایاز نے کہا ہے کہ نواز شریف کو عام قسم کا جینیاتی مسئلہ نہیں ہے ، جینیٹک ٹیسٹ پاکستان میں نہیں ہوتا نمونے باہر بھیجنا پڑیں گے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف 15 روز سے لاہور کے سروسز اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں 11 رکنی میڈیکل بورڈ ان کا علاج کررہا ہے۔

- Advertisement -

نواز شریف کے مرض کی تشخیص تو ہوگئی ہے لیکن ان کے پلیٹیلیٹس میں مسلسل اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر محمود ایاز کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو عام قسم کا جینیٹک مسئلہ نہیں ہے،جینیٹک ٹیسٹ پاکستان میں نہیں ہوتا نمونے باہر بھیجنا پڑیں گے۔

انہوں نے کہ کہا کہ نوازشریف کو جینیاتی ٹیسٹ کیلئے بیرون ملک جانے کی ضرورت ہے اور وہ محکمہ صحت کو لکھ کر بھی دینے کو تیار ہیں۔ڈاکٹر ایاز نے کہا کہ اگر ڈاکٹرز نے جلد کے ٹشوز کو جانچنے کی ضرورت محسوس کی تو مریض کا بیرون ملک جانا لازمی ہوگا۔

ڈاکٹر محمود ایاز نے بتایا کہ اسٹیرائیڈز کی وجہ سے نواز شریف کی شوگر میں اتار چڑھاؤ ہے اور فی الحال ان کو شوگر کی زیادتی کا سامنا ہے جبکہ انہیں دل اور گردوں سمیت کئی امراض بھی ہیں۔

میڈیکل بورڈ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے خون کے نمونے لینے سے بلیڈنگ بہت مشکل سے رکتی ہے، ان کے بازو پر نیل کے نشان پڑ رہے ہیں جب کہ ان کی شوگر بھی کنٹرول میں نہیں ہے لہٰذا نوازشریف کو ان کی طبیعت سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے۔

نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے پلیٹیلیٹس 30 ہزار کی کم سے کم حد سے بھی کم گرگئے ہیں، خون پتلا کرنے والی دوائیں دینا محفوظ نہیں کیوں کہ اچانک خون بہنے کا خطرہ موجود ہے۔

- Advertisement -
adminhttp://news2daypk.com
I'm a manager at News Today Pk and my primary responsibilities are making major corporate decisions and managing the overall operations and resources of the company. I’ve done Master in Mass Communication and now I’m performing my job as a News Anchor. I’m also hire on assistant director post at Motion Circle.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں
اپنا نام یہاں درج کریں

1,000فینزپسند
6فالورزفالور
1,000فالورزفالور
1,000سبسکرائبرزسبسکرائب کریں