• پاکستان
  • صفحہ اول

ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان کا خیر مقدم کرتا ہوں، فضل الرحمان

صفحہ اول پاکستان ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان کا خیر مقدم کرتا ہوں، فضل الرحمان

ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان کا خیر مقدم کرتا ہوں، فضل الرحمان

- Advertisement -

اپنے خطاب میں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ایمنسٹی اسکیم کے ذریعے اپنی بہن کی منی لانڈرنگ چھپائی اور یہ سیاستدانوں سے کہتے ہیں کہ انہیں این آر او نہیں دیں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آج اس اسٹیج پر مجھے یہ کہنے کا حق پہنچتا ہے کہ اب ہم اس حکومت اور وزیراعظم کو این آر او نہیں دیں گے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ’وزیراعظم کی ہمشیرہ نے 60 ارب روپے دبئی کے بینکوں میں کیسے رکھے؟ وہ کون سی قوت ہے کہ جس نے دھاندلی کے ذریعے اس کو کرسی تک پہنچایا‘۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان کا خیر مقدم کرتا ہوں، سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ ’افواج پاکستان کے ترجمان کے اس بیان کا خیر مقدم کرتا ہوں جس میں انہوں نے کہا کہ فوج غیرجانبدار ہے‘۔

مولانا فضل الرحمان نے ترجمان پاک فوج کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ نے کہہ دیا ہم آپ کے اس بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں، ہمارے جوانوں نے بھارتی پائلٹ کو پکڑا، ہمارے جوانوں کو ملک بھر میں سراہا گیا‘۔

انہوں نے کہا کہ ’قومی اداروں کو ہم سیاست میں نہیں گھیسٹنا چاہتے، ہمیں اپنی امانت واپس لوٹا دو قوم ووٹ کی امانت ہے، اس کو سنجیدہ لو‘۔بے معنی آنی جانیاں نہیں ہونی چاہئیں، آؤ تو استعفیٰ لے کر آؤ سربراہ جے یو آئی نے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کہا کہ بے معنی آنی جانیاں نہیں ہونی چاہئیں، آؤ تو استعفیٰ لے کر آؤ۔

- Advertisement -
adminhttp://news2daypk.com
I'm a manager at News Today Pk and my primary responsibilities are making major corporate decisions and managing the overall operations and resources of the company. I’ve done Master in Mass Communication and now I’m performing my job as a News Anchor. I’m also hire on assistant director post at Motion Circle.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں
اپنا نام یہاں درج کریں

1,000فینزپسند
5فالورزفالور
1,000فالورزفالور
1,000سبسکرائبرزسبسکرائب کریں