• کھیل
  • صفحہ اول

لاہور قلندر نے محمد عرفان سے بھی بڑے قد کا کھلاڑی ڈھونڈ لیا

صفحہ اول کھیل لاہور قلندر نے محمد عرفان سے بھی بڑے قد کا کھلاڑی ڈھونڈ لیا

لاہور قلندر نے محمد عرفان سے بھی بڑے قد کا کھلاڑی ڈھونڈ لیا

- Advertisement -

لاہور قلندرز نے 7 فٹ 4 انچ کا ہیرا تلاش کرلیا، بیٹل آف قلندرز میں محمد مدثر نے سب کو حیران کردیا، لاہور کے مدثر دنیا کے طویل القامت کرکٹر محمد عرفان سے بھی 3 انچ اونچے ہیں۔

7 فٹ 4 انچ طویل القامت محمد مدثر لاہور قلندرز کے ہو گئے۔ مدثر کا کہنا ہے کہ انہیں اچھا پلیٹ فارم ملا ہے، فٹنس پر بہت محنت کریں گے، محمد عرفان کی طرح بولنگ کرنا چاہتے ہیں۔

- Advertisement -

لاہور قللندرز کے بیٹل آف قلندرز کے فائنل کے موقع پر21 سالہ نوجوان محمد مدثر سب کی توجہ کا مرکز رہے جس کی وجہ محمد مدثر کا قد ہے جو 7 فٹ 4 انچ ہے۔

لاہور کے علاقے باغبانپورہ کے ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والے مدثر کو لاہور قلندرز نے پلیٹ فارم مہیا کیا ہے۔ محمد مدثر کا کہنا ہے کہ اونچے قد کی وجہ سے انہیں فٹنس مسائل کاسامنا ہے۔

لاہور قلندرز کی انتطامیہ کا کہنا ہے کہ اس نے ہمیشہ ٹیلنٹ کو سراہا ہے، محمد مدثر ایک یونیک ٹیلنٹ ہے۔محمد مدثر کا کہنا ہے کہ انہیں سب سے زیادہ مشکل جوتوں کی تلاش میں پیش آتی ہے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے لیے اقدامات کئے جا رہے ہیں جسکی وجہ سے آئے دن ٹورنامنٹ کروا کر نئے ٹینلنٹ کی کھوج جاری رکھے ہوئے ہے۔

- Advertisement -
adminhttp://news2daypk.com
I'm a manager at News Today Pk and my primary responsibilities are making major corporate decisions and managing the overall operations and resources of the company. I’ve done Master in Mass Communication and now I’m performing my job as a News Anchor. I’m also hire on assistant director post at Motion Circle.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں
اپنا نام یہاں درج کریں

1,000فینزپسند
6فالورزفالور
1,000فالورزفالور
1,000سبسکرائبرزسبسکرائب کریں