• اسلام
  • پاکستان
  • صفحہ اول

جشن عید میلاد النبی ؑﷺ کے موقع پر قصور میں 1063پاونڈ کا کیک کاٹا گیا

صفحہ اول اسلام جشن عید میلاد النبی ؑﷺ کے موقع پر قصور میں 1063پاونڈ کا کیک کاٹا گیا

جشن عید میلاد النبی ؑﷺ کے موقع پر قصور میں 1063پاونڈ کا کیک کاٹا گیا

- Advertisement -

ملک بھر میں جشن عیدمیلاالنبی ﷺ پر عاشقان رسول کا جذبہ دیدنی ہے، فیصل آباد اور چنیوٹ میں٘ 63 من وزنی کیک کاٹا گیا، قصور میں 1063 پونڈ کا کیک تیار کیا گیا، منڈی بہاءالدین میں بھی عید میلاد کے مرکزی جلوس کیلئے 125 من ملک شیک تیار کیا گیا۔

ملک بھر میں جشن عیدمیلاالنبی ﷺپر جذبہ عروج پر، فیصل آباد کے علاقے محبوب آباد میں 63 من وزنی سترہ منزلہ میلاد کیک تیار کیا گیا۔

- Advertisement -

سترہ منزلہ کیک کی تیاری میں 2 من کریم، 200 کلو گرام مکھن، 4 ہزار سے زائد انڈے، 200 کلو چینی، 200 کلو میدہ، 2 من پستہ، بادام اور کھجور استعمال ہوتی ہے۔ فیصل آباد میں کیک کی تیاری کی یہ روایت اٹھارہ سال سے چلی آرہی ہے۔

چنیوٹ میں جشن عید میلا دالنبیﷺکے سلسلے میں 63 پونڈ کا کیک کاٹا گیا۔ کیک کو 150 کاریگروں نے 7 دن میں تیار کیا، اس کی تیاری میں 29ہزار انڈے، 5 من چینی، 5 من روح افزا، 3 من دیسی گھی، 3 من چاکلیٹ اور 3 من دودھ کا استعمال ہوا۔

قصور میں بھی مقامی تنظیم کی جانب سے جشن عید میلاد النبی کے سلسلے میں 1063 پونڈ کا کیک کاٹا گیا جسے بعد ازاں غریبوں میں تقسیم کیا گیا۔منڈی بہاؤالدین میں عید میلاد کے مرکزی جلوس کیلئے 125 من ملک شیک تیار کیا گیا جو 125 من خالص دوددھ میں سندھڑی آم سے تیار کیا گیا۔

یاد رہے پاکستان میں آج عید میلاد النبی ﷺ پورے جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے ، اس مناسبت سے ملک بھر میں مختلف مقامات پر ریلیاں اور کانفرنسز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

- Advertisement -
adminhttp://news2daypk.com
I'm a manager at News Today Pk and my primary responsibilities are making major corporate decisions and managing the overall operations and resources of the company. I’ve done Master in Mass Communication and now I’m performing my job as a News Anchor. I’m also hire on assistant director post at Motion Circle.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں
اپنا نام یہاں درج کریں

1,000فینزپسند
6فالورزفالور
1,000فالورزفالور
1,000سبسکرائبرزسبسکرائب کریں