• اسلام
  • پاکستان
  • صفحہ اول

معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا عید میلاد النبی ﷺ پر خصوصی پیغام

صفحہ اول اسلام معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا عید میلاد النبی ﷺ پر خصوصی پیغام

معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا عید میلاد النبی ﷺ پر خصوصی پیغام

- Advertisement -

معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے عید میلاد النبی ؑﷺ کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ سرور کائنات رحمت اللعالمین حضرت محمدﷺ کی ولادت باسعادت پر پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارک ۔آقا کریم کی حیات طیبہ ایک کامل نمونہ ہے۔ان کی ذات اطہر ہمارے لئے راہنمائی اور دنیا اور آخرت کی نجات کا ذریعہ ہے۔

آج نفرتوں کے خاتمے کےلئے نبی اکرم  کی ذات اقدس روشن ترین مثال ہے۔آپ کی سیرت طیبہ کو اپنا کر ہم دنیا کو بتا سکتے ہیں کہ اسلام کا دامن کتنا وسیع اور دل کس قدر فراخ ہے۔

- Advertisement -

نبی رحمت نے جہالت، نفرت، عصبیت اور تنازعات کو ختم فرمایا۔آج ضرورت ہے کہ ہم بھی وہی طرز عمل اور رویہ اختیار کریں جو آقا محترم نے اپنایا تھا۔اللہ تعالی اور اس کے محبوب کی اطاعت کا مطلب انسانیت سے محبت، اس کی فلاح اور خیرخواہی ہے۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم نظام کو ایسا بنائیں گے جہاں کوئی خود کو بے بس نہ سمجھے، جہاں حقوق کا تحفظ ذمہ داری نہیں، ایک مقدس فرض ہوتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان اسی راستے اور سوچ پر عمل پیرا ہیں۔ ان کی جدوجہد کا یہی محور اور مقصد ہے۔

- Advertisement -
adminhttp://news2daypk.com
I'm a manager at News Today Pk and my primary responsibilities are making major corporate decisions and managing the overall operations and resources of the company. I’ve done Master in Mass Communication and now I’m performing my job as a News Anchor. I’m also hire on assistant director post at Motion Circle.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں
اپنا نام یہاں درج کریں

1,000فینزپسند
5فالورزفالور
1,000فالورزفالور
1,000سبسکرائبرزسبسکرائب کریں