• کھیل
  • صفحہ اول

پاکستانی ٹیم کے 7 کھلاڑی اگلےماہ بنگلہ دیش پریمئیر لیگ میں کھلیں گے

صفحہ اول کھیل پاکستانی ٹیم کے 7 کھلاڑی اگلےماہ بنگلہ دیش پریمئیر لیگ میں کھلیں گے

پاکستانی ٹیم کے 7 کھلاڑی اگلےماہ بنگلہ دیش پریمئیر لیگ میں کھلیں گے

- Advertisement -

پاکستان کے 7 کرکٹرز آئندہ ماہ ہونے والی بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں ایکشن میں ہوں گے، ڈھاکا کی ٹیم میں تین پاکستانی کرکٹرز شامل ہیں۔

بنگلا دیش پریمیئر لیگ 11 دسمبر سے 16 جنوری تک جاری رہے گی، لیگ میں پاکستان کے 7 کرکٹرز بھی ایکشن میں ہوں گے۔

- Advertisement -

کھلاڑیوں کے انتخاب کیلئے ڈرافٹ اتوار کو منعقد ہوئے۔ سابق کپتان شاہد آفریدی، فاسٹ بولر وہاب ریاض اور جارح مزاج بیٹسمین آصف علی ڈھاکا پلاٹون کی نمائندگی کریں گے۔

فاسٹ بولر محمد عامر کھلنہ ٹائیگرز کی ٹیم میں شامل ہیں۔ آل راؤنڈر محمد نواز اور فاسٹ بولر محمد عرفان کو راجشاہی رائلز کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ آل راؤنڈر عماد وسیم چٹاگانگ چیلنجرز کی ٹیم میں شامل ہیں۔

ڈرافٹ کے آغاز سے قبل پاکستان کے آل راؤنڈر شعیب ملک کا نام فہرست سے نکال دیا گیا تھا جس کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔

- Advertisement -
adminhttp://news2daypk.com
I'm a manager at News Today Pk and my primary responsibilities are making major corporate decisions and managing the overall operations and resources of the company. I’ve done Master in Mass Communication and now I’m performing my job as a News Anchor. I’m also hire on assistant director post at Motion Circle.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں
اپنا نام یہاں درج کریں

1,000فینزپسند
6فالورزفالور
1,000فالورزفالور
1,000سبسکرائبرزسبسکرائب کریں