• دنیا
  • پاکستان
  • صفحہ اول

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ایران کی اعلی عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں

صفحہ اول پاکستان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ایران کی اعلی عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ایران کی اعلی عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں

- Advertisement -

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دورہ ایران کے دوران ان کی اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں جن میں علاقائی سیکیورٹی اور دو طرفہ دفاعی تعاون پر بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی ایڈمرل علی شمخانی اور فوج کے سربراہ میجر جنرل عبدالرحیم موسوی سے ملاقاتیں کی۔ ان ملاقاتوں میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور دو طرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ گزشتہ روز سرکاری دورے پر تہران پہنچے تھے، جہاں انہوں نے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف جنرل محمد حسین سے ملاقات کی۔

آرمی چیف اور ایرانی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف کے درمیان ملاقات کے دوران خطے کی موجودہ صورتحال اور امن واستحکام پر بھی بات چیت کی گئی جبکہ پاک ایران سرحد پر سکیورٹی امور بھی زیر غور آئے۔

اس سے قبل پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے دوران باہمی دفاعی تعاون کو فروغ دینے سے متعلق بات چیت کی گئی۔ ملاقات کے دوران خطے کی سکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترک مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل یاسر گولر نے خطے میں امن وامان کے لیے پاک فوج کو کوششوں کو سراہا۔

- Advertisement -
adminhttp://news2daypk.com
I'm a manager at News Today Pk and my primary responsibilities are making major corporate decisions and managing the overall operations and resources of the company. I’ve done Master in Mass Communication and now I’m performing my job as a News Anchor. I’m also hire on assistant director post at Motion Circle.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں
اپنا نام یہاں درج کریں

1,000فینزپسند
6فالورزفالور
1,000فالورزفالور
1,000سبسکرائبرزسبسکرائب کریں