• دنیا
  • پاکستان
  • صفحہ اول

میاں نواز شریف طبی معائنے کیلئے گائز ہاسپٹل پہنچ گئے: ڈاکٹر عدنان کی میڈیا بریفنگ

صفحہ اول پاکستان میاں نواز شریف طبی معائنے کیلئے گائز ہاسپٹل پہنچ گئے: ڈاکٹر عدنان کی میڈیا بریفنگ

میاں نواز شریف طبی معائنے کیلئے گائز ہاسپٹل پہنچ گئے: ڈاکٹر عدنان کی میڈیا بریفنگ

- Advertisement -

لندن : ( عبداللہ چیمہ) ،سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اپنے میڈیکل چیک اپ کیلئے لندن کے معروف گائز اینڈ تھامس ہاسپٹل پہنچ گئے ہیں۔

نمائندہ نیوز ٹو ڈے   کے مطابق سابق وزیراعظم کے فرزند حسن نواز، حسین نواز اور ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ لندن کے گائز اینڈ تھامس ہاسپٹل میں آج ان کے خون، گردوں اور دل کے ٹیسٹ لئے جائیں گے۔ ڈاکٹر عدنان کے مطابق نوازشریف کی طبیعت پہلے سے کچھ بہتر ہے۔ رپورٹس آنے کے بعد اس کا فیصلہ کیا جائے گا کہ میاں نواز شریف کو علاج کیلئے امریکا منتقل کیا جائے یا نہیں۔

- Advertisement -

شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ قوم کی دعاؤں کے باعث نواز شریف لندن پہنچے ہیں۔ حسین نواز نے کہا کہ سیاسی بات نہیں کریں گے، پہلی ترجیح نواز شریف کا علاج ہے، اللہ تعالیٰ انھیں صحت دے۔

گزشتہ رات سابق وزیراعظم میاں نواز شریف ہیتھرو ایئر پورٹ سے سیدھے ایون فیلڈ اپارٹمنٹ پہنچے جہاں کارکنوں نے انہیں خوش آمدید کہا۔ ائیرپورٹ پر بھی شریف فیملی اور قریبی افراد موجود تھے۔

نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ سابق وزیراعظم کی صحت کے بارے میں طبی ماہرین کی ٹیم کے ساتھ ابتدائی مشاورت کی۔ ان کے علاج اور ورک اپ پلان کو جاری علاج کے تناظر میں فائنل کیا جا رہا ہے۔

- Advertisement -
adminhttp://news2daypk.com
I'm a manager at News Today Pk and my primary responsibilities are making major corporate decisions and managing the overall operations and resources of the company. I’ve done Master in Mass Communication and now I’m performing my job as a News Anchor. I’m also hire on assistant director post at Motion Circle.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں
اپنا نام یہاں درج کریں

1,000فینزپسند
5فالورزفالور
1,000فالورزفالور
1,000سبسکرائبرزسبسکرائب کریں