• کاروبار
  • صفحہ اول

انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت ٹریڈنگ

صفحہ اول کاروبار انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت ٹریڈنگ

انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت ٹریڈنگ

- Advertisement -

ملک بھر میں کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر مزید 5 پیسے سستا ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 5 پیسے گراوٹ دیکھی گئی جس کے بعد امریکی کرنسی 155 روپے 29 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

- Advertisement -

دوسری طرف انٹر بینک کے برعکس اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر مستحکم رہی جس کے بعد روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی 155 روپے 40 پیسے پر برقرار رہی۔

دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز زبردست تیزی دیکھی گئی، 100 انڈیکس میں 824.48 پوائنٹس کی بڑھوتری دیکھی گئی۔

تفصیلات کے مطابق حصص مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز 100 انڈیکس میں تیزی لوٹ آئی، تیزی کے باعث مزید 8 حدیں بحال ہو گئیں جبکہ پورے کاروباری روز کاروبار میں 2.17 فیصد بہتری دیکھی گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روزغیر یقینی سیاسی صورتحال کے باعث سٹاک مارکیٹ دھڑام سے نیچے گر گئی تھی، انڈیکس میں 936.37 پوائنٹس کی مندی کے بعد 9 نفسیاتی حدیں گرنے کیساتھ ساتھ انویسٹرز کو 210 ارب روپے کا نقصان بھی برداشت کرنا پڑا تھا۔ مندی کے بعد 37101.31 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا تھا۔

آج کاروبار کے دوران ایک موقع پر پاکستان سٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 37948 کی سطح پر پہنچ گیا تھا، تاہم تیزی کا یہ تسلسل برقرار نہ رہ سکا۔کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 824.48 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 37925.79 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

- Advertisement -
adminhttp://news2daypk.com
I'm a manager at News Today Pk and my primary responsibilities are making major corporate decisions and managing the overall operations and resources of the company. I’ve done Master in Mass Communication and now I’m performing my job as a News Anchor. I’m also hire on assistant director post at Motion Circle.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں
اپنا نام یہاں درج کریں

1,000فینزپسند
6فالورزفالور
1,000فالورزفالور
1,000سبسکرائبرزسبسکرائب کریں