• کاروبار
  • صفحہ اول

پاکستان کی معیشیت مستحکم ، اسٹاک ایکسچینج 40,000 کی نفسیاتی حد پھر بحال ہوگئی

صفحہ اول کاروبار پاکستان کی معیشیت مستحکم ، اسٹاک ایکسچینج 40,000 کی نفسیاتی حد پھر بحال ہوگئی

پاکستان کی معیشیت مستحکم ، اسٹاک ایکسچینج 40,000 کی نفسیاتی حد پھر بحال ہوگئی

- Advertisement -

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ایک مرتبہ پھر زبردست تیزی دیکھی گئی، تیزی کے باعث 100 انڈیکس 481.79 پوائنٹس بڑھ گیا جبکہ 40 ہزار کی نفسیاتی حد دوبارہ بحال ہو گئی

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک مرتبہ پھر تیزی واپس لوٹ آئی ہے، تیزی کے باعث حصص مارکیٹ کا 100 انڈیکس 487.79 پوائنٹس بڑھ گیا، انڈیکس میں تیزی کے باعث پانچ حدیں بحال ہو گئیں۔ بحال ہونے والی حدوں میں 39800، 39900، 40000، 40100، 40200 کی حدیں شامل ہیں۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 335.49 پوائنٹس گر گیا تھا جس کے باعث انڈیس 39788.73 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا تھا۔

آج کاروبار کے دوران کاروبار کا آغاز ہی مثبت انداز میں ہوا، تیزی کے باعث دوپہر 12 بجے کے قریب انڈیکس 40 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا تھا، تیزی کا یہ تسلسل برقرار رہا اور ایک موقع پر انڈیکس 40306.55 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا، تاہم اس دوران انڈیکس میں معمولی مندی دیکھنے کو ملی۔

پورے کاروباری روز کاروبار کے دوران 1.2 فیصد بہتری دیکھی گئی۔ ٹریڈنگ کے دوران 24 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا، حصص کی مالیت میں 70 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر 481.79 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 40270.52 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کی سب سے بڑی وجہ بین الاقوامی اداروں کی طرف سے پاکستانی معیشت کے حوالے سے مثبت خبریں ہیں، موڈیز، بلومبرگ سمیت دیگر اہم بین الاقوامی اداروں کی طرف سے ملکی سٹاک مارکیٹ کے بارے میں مثبت خبریں تیزی کو پروان چڑھ رہی ہیں، غیر یقینی سیاسی صورتحال کا خاتمہ اور ملک میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بہتری کی خبریں آئندہ چند روز میں مزید تیزی لا سکتی ہیں

- Advertisement -
adminhttp://news2daypk.com
I'm a manager at News Today Pk and my primary responsibilities are making major corporate decisions and managing the overall operations and resources of the company. I’ve done Master in Mass Communication and now I’m performing my job as a News Anchor. I’m also hire on assistant director post at Motion Circle.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں
اپنا نام یہاں درج کریں

1,000فینزپسند
6فالورزفالور
1,000فالورزفالور
1,000سبسکرائبرزسبسکرائب کریں