• عجیب و غریب
  • صفحہ اول

بار بار بال رنگ کروانا کینسر کا سبب بن سکتا ہے ۔ ماہرین کی تحقیق

صفحہ اول عجیب و غریب بار بار بال رنگ کروانا کینسر کا سبب بن سکتا ہے ۔ ماہرین کی تحقیق

بار بار بال رنگ کروانا کینسر کا سبب بن سکتا ہے ۔ ماہرین کی تحقیق

- Advertisement -

ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ بالوں کو باقاعدگی سے پکا رنگ لگانے اور ان کو سیدھا کرنے کیلئے کیمیکل کا استعمال کرنے والی خواتین کو چھاتی کا کینسر ہونے کے امکانات 60 فیصد تک پہنچ جاتے ہیں۔

انٹرنیشنل جرنال آف کینسر میں شائع ہونے والی ایک حالیہ تحقیق کے مطابق 45 ہزار خواتین کے میڈیکل ریکارڈ کا تجزیہ کرنے کے بعد ماہرین اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ چھاتی کے کینسر اور بالوں کے مصنوعی کلر کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔ خاص طور پر سیاہ فام خواتین کیلئے رسک مزید بڑھ جاتا ہے۔

- Advertisement -

ہوپکن کیمیل کینسر سینٹر سے وابستہ میڈیکل آنکالوجیسٹ آتیس براولے نے امریکی میگزین نیوز ویک کو بتایا کہ مجھے اس تحقیق کے نتائج پر کوئی حیرت نہیں ہوئی کیوں کہ مجھ سمیت کافی لوگ پہلے سے یہ کہتے رہے ہیں کہ بالوں کا پکا کلر اور بالوں کو سیدھا کرنے والا کیمیکل بریسٹ کینسر کا باعث بن سکتا ہے

ریسرچ کے مطابق دوران تحقیق خواتین کے ایک گروپ کا تجزیہ کیا گیا جو باقاعدگی سے بالوں کو کلر لگواتی رہتی ہیں۔ ان کا معائنہ کرنے پر معلوم ہوا کہ ان میں بریسٹ ڈویلپ ہونے کے امکانات 9 فیصد تھے جب یہی معائنہ سیاہ فام خواتین کا کیا گیا تو معلوم ہوا کہ ان کو 45 فیصد خطرہ ہے۔

مزید تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ جو سیاہ فام خواتین ہر ماہ یا دو ماہ کے دوران بالوں کو کلر لگاتی ہیں ان کو بریسٹ کینسر کا 60 خطرہ ہوتا ہے جبکہ سفید فام خواتین اگر 4 سے 8 ماہ کے عرصے میں بالوں کو کلر کرے تو وہ 60 فیصد رسک پر ہوتی ہیں۔

- Advertisement -
adminhttp://news2daypk.com
I'm a manager at News Today Pk and my primary responsibilities are making major corporate decisions and managing the overall operations and resources of the company. I’ve done Master in Mass Communication and now I’m performing my job as a News Anchor. I’m also hire on assistant director post at Motion Circle.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں
اپنا نام یہاں درج کریں

1,000فینزپسند
5فالورزفالور
1,000فالورزفالور
1,000سبسکرائبرزسبسکرائب کریں