• اسلام
  • پاکستان
  • صفحہ اول

دشمن کے جال میں پھنسے نادان سیاستدان چین اور سی پیک کیخلاف استعمال ہو رہے ہیں ،آغا حامد موسوی

صفحہ اول اسلام دشمن کے جال میں پھنسے نادان سیاستدان چین اور سی پیک کیخلاف استعمال ہو رہے ہیں ،آغا حامد موسوی

دشمن کے جال میں پھنسے نادان سیاستدان چین اور سی پیک کیخلاف استعمال ہو رہے ہیں ،آغا حامد موسوی

- Advertisement -

سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلی ٰ قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ دشمن کے جال میں پھنسے نادان سیاستدان چین اور سی پیک کے خلاف استعمال ہو رہے ہیں، پاکستان کی خارجہ پالیسی کاہلی سے دوچار ہے جو نئے دشمن بھی بناتی رہی اور دوستوں کو دور کرتی رہی خارجہ پالیسی دوستوں سے وفا داری اور دشمنوں سے رواداری و سمجھداری کی اصولوں پر مرتب کی جائے ،

استعماری سرغنہ امریکہ کے خوف سے سے سردو گرم کے ساتھی ایران کو دور کیا گیا جبکہ ایران قیام پاکستان سے لے کر ہر آزمائش میں پاکستان کا ساتھ نبھاتا رہا، پاکستان نے امریکہ کا ساتھ دے کر ہمیشہ نقصانات اٹھائے امریکہ کا افغانستان میں ڈیرے جمانے کا اصل مقصد جنوبی ایشیا اور مشرق وسطی کی نگرانی تھا ویت نام شمالی کوریا کمبوڈیاشام میں ذلت اٹھانے کے بعد امریکہ کو افغانستان میں بھی رسوائی کا سامنا ہے ، مسلم حکمران سوچیں کب تک امریکہ کے پاؤں چاٹتے رہیں گے اگر عالم اسلام متحد ہوتا اوآئی سی فعال ہوتی اور اس کے پاس ویٹو پاور ہوتی تو آج کشمیر و فلسطین کے مسائل حل ہو چکے ہوتے اور بیت المقدس بازیاب ہو چکا ہوتا۔

- Advertisement -

ان خیالات کا اظہار انہوں نے امتیازعلی بنگش کی زیر سرکردگی ٹی این ایف جے کوہاٹ کے رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ امریکہ اور اسکے پٹھو تمام تر قوت پاک چین معاہدے کو سبوتاژ کرنے پر صرف کررہے ہیںپہلے دن سے سی پیک کے منصوبے کے خلاف سازشوں کا جال بچھاد یا گیا امریکہ منصوبے کے خلاف کھل کر میدان میں آگیا ہے ،

امریکہ کی اسسٹنٹ ڈپٹی سیکرٹری کا ’ناصحانہ ‘بیان اس کی کڑی ہے۔انہوں نے کہاکہ امریکہ نے ہمیشہ پاکستان کو نقصانات پہنچائے مشکل میں آنکھیں پھر لیں سوویت یونین کے خاتمے کیلئے پاکستان کو استعمال کیا نائن الیوان کے بعدخود کو محفوظ بنانے کیلئے پاکستان کو دہشت گردوں کی فرنٹ لائن بنا کرامریکہ نے افغانستان سے زیادہ نقصان پاکستان کو پہنچایا پون لاکھ عسکری سپوت اور بے گناہ عوام دہشت گردی کا نشانہ بنے گھروں کو اجاڑا گیا شہر مقتل بنا دیئے گئے ۔آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ امریکہ نیوکلئیر سلائر گروپ میں بھی بھارت کی مکمل حمایت کررہا ہے جو اسکی منافقت اور دوغلی پالیسی کا کھلا ثبوت ہے

امریکہ کا بھارت پر واری جانے والا رویہ خطے میں توازن بگڑنے کا خطرہ بڑھا رہا ہے اور یہ عدم توازن خطے میں امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ، امریکہ پاکستان کے خلاف اپنی شیطنت سے کبھی باز نہیں آیاپاکستان کی ان گنت قربانیوں کے باوجود آئے روز پاکستان سے ڈو مو ر کا مطالبہ کیا جاتا ہے پاکستانی سرزمین کو دہشت گردی کیلئے استعمال ہونے کا الزام لگایا جاتا ہے جبکہ دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد ’شیاطین ثلاثہ ‘امریکہ اور اسکے پٹھو بھارت و اسرائیل ہیں جنہوں نے پوری دنیا کا من تہہ و بالا کررکھا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کا پاکستان کو اعتماد میں لئے بغیر افغانستان کا دورہ اپنی شکست کی خفت مٹانے کیلئے تھا برطانیہ سوویت یونین نیٹو کی طرح امریکہ بھی افغانستان سے ناکامی کی کالک ملی سب جان چکے ہیں کہ افغانوں کو اسلحے سے زیر نہیں کیا جا سکتا امریکہ اب کسی طریقے سے افغانستان سے عزت سے نکلنا چاہتا ہے ،

افغانستا ن سے عزت سے نکلنے کا واحد راستہ مذاکرات ہیں اگر ایسا نہ کیا گیا تو تمام ابلیسی قوتیں جان لیں کہ پھر امن جنگ کے ذریعے ہی قائم ہو گا۔آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ ضرب عضب اور رد الفساد سے بھاگے بچے کچھے دہشت گرد امن کی فضا کو تار تار کرنے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں جس کی تازہ مثال شمالی وزیرستان چیک پوسٹ پر دہشت گردحملہ ہے لہذا دہشتگردوں کی مکمل بیخ کنی کیلئے نیشنل ایکشن پلان کی ہر شق پر مکمل عملدر آمد کویقینی بنایاجائے ۔

- Advertisement -
adminhttp://news2daypk.com
I'm a manager at News Today Pk and my primary responsibilities are making major corporate decisions and managing the overall operations and resources of the company. I’ve done Master in Mass Communication and now I’m performing my job as a News Anchor. I’m also hire on assistant director post at Motion Circle.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں
اپنا نام یہاں درج کریں

1,000فینزپسند
5فالورزفالور
1,000فالورزفالور
1,000سبسکرائبرزسبسکرائب کریں