• اسلام
  • پاکستان
  • صفحہ اول

بعض قوتیں پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں ڈلوانے کی سازشیں کررہی ہیں،شیعہ سپریم لیڈرآغا حامد موسوی

صفحہ اول اسلام بعض قوتیں پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں ڈلوانے کی سازشیں کررہی ہیں،شیعہ سپریم لیڈرآغا حامد موسوی

بعض قوتیں پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں ڈلوانے کی سازشیں کررہی ہیں،شیعہ سپریم لیڈرآغا حامد موسوی

- Advertisement -

مرکزی سیکرٹری اطلاعات تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے مطابق سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلی قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ بعض قوتیں پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں ڈلوانے کی سازشیں کررہی ہیں

 وزیر اعظم اورآرمی چیف بلوچستان میں کالعدم جماعتوں پر نوازشات کا نوٹس لیں،کوئٹہ کے مشہور زمانہ کالعدم افراد کے نام شیڈول فور سے نکالنا اور پرامن افراد کے نام شامل کرنا تشویشناک ہے،پاکستان کی فوج اور عوام نے دہشت گردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں دیں،قوم کے شہیدوں کا خون رائیگاں ہونے  سے بچایا جائے، مقبوضہ کشمیر میں اسرائیلی طرز پرہندو آباد کاری کا مکروہ منصوبہ بھارت کو مہنگا پڑے گا، عالمی استعماری قوتیں اپنے مالی مفادات کی وجہ سے بھارت و اسرائیل کی انسانی حقوق کی خلافورزیوں سے آنکھیں چراتی ہیں

- Advertisement -

 بحرین یمن عراق لبنان شام لیبیا میں افراتفری کے پیچھے استعمار کے پٹھو مسلم حکمرانوں کی نالائقیاں شامل ہیں، کشمیری و فلسطینی بھول جائیں کہ مشرقی تیمور یا شمالی سوڈان کی طرح کوئی مسلم یا بین الاقوامی قوت ان کی مدد کرے گی آزادی کیلئے کشمیریوں فلسطینیوں کو ہتھیار اٹھانا ہوں گے، قرآن کریم و مشاہیر اسلام کی بے حرمتی کے واقعات کے تدارک کیلئے امت مسلمہ سیرت امام حسن عسکری ؑ اختیا رکرے جنہوں نے قرآن و اسلام  کے خلاف سازشوں کو اپنے علم حکمت اور استقامت و جرات سے ناکام کردیا، 12ربیع الثانی کو یوم شہادت معصومہ قم ؑ کی مناسبت سے ”یوم عزا“منایا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے امام حسن عسکری علیہ السلا م کے یوم ولادت پرنور کی مناسبت سے ’عالمگیریوم عسکری ؑ‘ کی تقریبسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ نیویارک میں بھارتی قونصل جنرل کی جانب سے کشمیر میں اسرائیل کی طرز پر زیادہ سے زیادہ ہندوؤں کو آباد کرنے کا بیان بھارت کی احمقانہ سوچ کا مظہر ہے جس کے تحت بی جے پی کی انتہا پسند حکومت نے 5اگست کو انڈین آئین کی دفعہ 370اور35Aکا خاتمہ کردیاجس پر کشمیری سراپا احتجاج ہیں اور پونے چار ماہ سے کشمیر میں لا ک ڈاؤن جاری ہے اور کشمیری ہر طرح کے مصائب سے دوچار ہیں انٹرنیٹ فون اور دیگر مواصلاتی ذرائع کی بندش کے سبب کشمیردنیا کی سب سے بڑی جیل کی شکل اختیار کر چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ برصغیر کی تقسیم سے قبل 1927میں مہاراجہ ہرہ سنگھ کی جانب سے کشمیر میں غیر کشمیریوں کی ّبادی روکنے کیلئے حق باشندگی کا قانون نافذ کیا گیا تھا جس کے تحت کوئی غیر کشمیری باشندہ ریاست جموں کشمیر میں منقولہ و غیر منقولہ جائیداد خریدنے کا حق نہیں رکھتا تھاتقسیم کے بعد بھارت نے جب کشمیر پر غاصبانہ قبضہ جمایا تو بھارتی آئین میں دفعۃ 370شامل کی گئی جس میں ریاست کشمیر کی خود مختاری کو تسلیم کیا گیا 1962میں مقبوضہ کشمیر کے کٹھ پتلی وزیر اعظم شیخ عبد اللہ اور بھارتی وزیر اعظم نہروکے درمیان معاہدہ میں حق باشندگی کے قانون کو قائم رکھنے اور بھارتی آئین میں شامل کرنے پر اتفاق کیا گیا پھر 1964میں کٹھ پتلی بخشی غلام محمد کے دورمیں 35Aبھارتی آئین میں شامل کی گئی جس کے تحت مستقال رہائشی ہی ریاست میں حقوق اور مراعات حاصل کرسکتے۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ کشمیر میں ہندوؤں کی آباد کاری کے خواب دیکھنے والے ہندو مہاسبھائی یاد رکھیں کہ کشمیر متنازعہ فیہ علاقہ ہے جسے نہرو خود اقوام متحدہ میں لے کر گیا جہاں نصف درجن سے زائد قراردادیں کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حق میں منظور ہوئیں اور بھارت نے اقوام عالم سے وعدہ کیا کہ کشمیریوں کو استصواب رائے کے ذریعے اپنا مستقبل خود متعین کرنے کا حق دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر عرب ریاستیں، عرب لیگ اور اوآئی سی جرات کا مظاہرہ کرتے تو القدس و گولان کی پہاڑیوں سے محروم نہ ہوتے اور نہ ہی ٹرمپ کو جرات ہوتی کہ القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت کا تسلیم کرتایہ اقدامات سراسر عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے جسے امریکی لونڈی اقوام متحدہ نے بھی غیر قانونی قرار دیا ہے، کشمیر و فلسطین میں بھارتی و اسرائیلی اقدامات کے خلاف اگر مسلم ممالک اتحاد کا مظاہرہ کرتے تو کبھی استعماری پٹھو اپنے عزائم میں کامیاب نہ ہوتے۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے اس امر پر دکھ کااظہار کیا کہ مسلم حکمران بھارتی لیڈر کو ایوارڈ وں سے نواز رہے ہیں اور اسرائیل سے دوستی کیلئے دیوانے ہوئے جا رہے ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ مسلم حکمرانوں کی غیرتو حمیت مرچکی ہے، اسرائیل بھارت و اسرائیل پر واری جانے والے مسلم حکمرانوں کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی۔

- Advertisement -
adminhttp://news2daypk.com
I'm a manager at News Today Pk and my primary responsibilities are making major corporate decisions and managing the overall operations and resources of the company. I’ve done Master in Mass Communication and now I’m performing my job as a News Anchor. I’m also hire on assistant director post at Motion Circle.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں
اپنا نام یہاں درج کریں

1,000فینزپسند
6فالورزفالور
1,000فالورزفالور
1,000سبسکرائبرزسبسکرائب کریں