• کھیل
  • صفحہ اول

پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ میلہ سج گیا۔ کل پہلا ٹیسٹ میچ شروع ہوگا

صفحہ اول کھیل پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ میلہ سج گیا۔ کل پہلا ٹیسٹ میچ شروع ہوگا

پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ میلہ سج گیا۔ کل پہلا ٹیسٹ میچ شروع ہوگا

- Advertisement -

انتظار کی گھڑیاں ختم، پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کا میلہ سج گیا، راولپنڈی اسٹیڈیم میں مہمان سری لنکن اور قومی کھلاڑی آج پریکٹس کریں گے، ٹرافی کی تقریب رونمائی کے بعد دونوں کپتان اپنے اپنے پلان بتائیں گے، کل پانچ روزہ میچ کا آغاز کریں گے۔

پاکستان میں دس سالہ طویل انتظار کے بعد ٹیسٹ کرکٹ بحال، سری لنکن کھلاڑی ایک روزہ آرام کے بعد آج سے اِن ایکشن، راولپنڈی اسٹیڈیم کے میدان میں اتریں گے۔ آئی لینڈرز ٹریننگ سیشن میں شرکت کریں گے، ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی زیرنگرانی بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ ٹریننگ کریں گے۔ قومی کھلاڑی بھی روٹین کی پریکٹس کریں گے، مصباح الحق اور وقار یونس کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھائیں گے، ناکامیوں کو بھلا کر جیت کے گر سکھائیں گے۔

- Advertisement -

پریکٹس سیشنز کے دوران ٹیسٹ سیریز ٹرافی کی تقریب رونمائی ہو گی، دونوں کپتان اظہر علی اور کرونا رتنے پریس کانفرنس کریں گے۔ گیارہ دسمبر سے شروع ہونے والے افتتاحی مقابلے میں تماشائیوں کو اسٹیڈیم لانے کے لیے صرف پچاس روپے کی ٹکٹ رکھی گئی۔ سیکورٹی کا پلان بھی جاری کر دیا گیا۔

- Advertisement -
adminhttp://news2daypk.com
I'm a manager at News Today Pk and my primary responsibilities are making major corporate decisions and managing the overall operations and resources of the company. I’ve done Master in Mass Communication and now I’m performing my job as a News Anchor. I’m also hire on assistant director post at Motion Circle.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں
اپنا نام یہاں درج کریں

1,000فینزپسند
6فالورزفالور
1,000فالورزفالور
1,000سبسکرائبرزسبسکرائب کریں