• کھیل
  • صفحہ اول

منفرد کارنامہ، شان مسعود اور عابد علی کے بعد بابر اور اظہر علی کی سینچریاں

صفحہ اول کھیل منفرد کارنامہ، شان مسعود اور عابد علی کے بعد بابر اور اظہر علی کی سینچریاں

منفرد کارنامہ، شان مسعود اور عابد علی کے بعد بابر اور اظہر علی کی سینچریاں

- Advertisement -

شان مسعود اور عابد علی کے بعد اظہر علی اور بابر اعظم نے بھی سری لنکا کے خلاف سنچریاں اسکور کر دیں اور پاکستان نے سری لنکا کو جیت کے لیے 476 رنز کا ہدف دیا ہے۔

کراچی ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان نے اپنی دوسری اننگز کھانے کے وقفے پر 555 رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی۔

- Advertisement -

قومی ٹیم نے اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو اظہر علی 57 اور بابراعظم 22 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

دونوں کھلاڑیوں نے تیز رفتاری سے اپنی ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور اپنی سنچریاں اسکور کیں۔

اظہر علی نے اپنے کیرئیر کی 16 ویں سنچری اسکور کی، وہ 118 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔  یہ ان کے کیرئیر کی 16 ہویں اور سری لنکا کے خلاف چھٹی سنچری تھی۔

بابراعظم نے پنڈی ٹیسٹ کے بعد کراچی میں بھی سنچری اسکور کی اور وہ 100 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔ انہوں نے 130 گیندوں پر 7 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی۔ محمد رضوان بھی 21 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں دوسری بار ہوا ہے کہ کسی ٹیم کے ابتدائی چار کھلاڑیوں نے سنچریاں اسکور کی ہوں۔

پاکستان کی جانب سے شان مسعود اور عابد علی، اظہر علی اور بابراعظم نے سنچریاں اسکور کیں۔

اس سے قبل بھارت کے ابتدائی چار کھلاڑیوں نے 2007 میں بنگلا دیش کے خلاف سنچریاں اسکور کی تھیں۔ بھارت کی جانب سے وسیم جعفر، دنیش کارتک، راہول ڈریوڈ اور سچن ٹنڈولکر نے سنچریاں  اسکور کی تھیں۔

- Advertisement -
adminhttp://news2daypk.com
I'm a manager at News Today Pk and my primary responsibilities are making major corporate decisions and managing the overall operations and resources of the company. I’ve done Master in Mass Communication and now I’m performing my job as a News Anchor. I’m also hire on assistant director post at Motion Circle.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں
اپنا نام یہاں درج کریں

1,000فینزپسند
6فالورزفالور
1,000فالورزفالور
1,000سبسکرائبرزسبسکرائب کریں