• پاکستان
  • صفحہ اول

مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے درخواست کی سماعت 26 دسمبر تک ملتوی

صفحہ اول پاکستان مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے درخواست کی سماعت 26 دسمبر تک ملتوی

مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے درخواست کی سماعت 26 دسمبر تک ملتوی

- Advertisement -

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کی دوسری درخواست پر  سماعت 26 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

 لاہور ہائیکورٹ میں  ای سی ایل سے نام نکالنے  کے لیے دائر دوسری درخواست کی سماعت کے موقع پر مریم نواز کے وکلاء نے کہا کہ 14دن ہوگئے ہیں لیکن وفاقی کابینہ نے کوئی فیصلہ نہیں کیا، مریم نواز کو ایک بار بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔

- Advertisement -

ر ہائیکورٹ کے جج جسٹس باقر نجفی نے کہاکہ جب تک حکومت کا کوئی فیصلہ نہیں آتا عدالت کیسے فیصلہ کر سکتی ہے۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ذیلی کمیٹی نے اپنی سفارش کابینہ کو بھیج دی ہیں، حتمی فیصلہ کابینہ کو کرنا ہے جو کل متوقع ہے، جس پر عدالت نے سماعت 26 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

خیال رہے کہ مریم نواز نے لاہور ہائیکورٹ میں اپنا نام ای سی ایل سے نکالنے کی 2 درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

ان درخواستوں میں مریم نواز نے استدعا کی ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ای سی ایل میں نام ڈالنےکا اقدام غیر قانونی قرار دیا جائے اور حکومت کو ای سی ایل سے نام نکالنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

پہلی  درخواست پر 9 دسمبر کو لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کے حوالے سے وفاقی حکومت کو 7 روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ تمام سفارشات وفاقی کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کی جائیں گی جس کے بعد مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے یا نہ نکالنے کا حتمی فیصلہ بھی اجلاس میں کیا جائے گا۔

مریم نواز نے ای سی ایل سے نام نکلوانے کے لیے دوسری درخواست 21 دسمبر کو لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی تھی جس کی سماعت اب 26 دسمبر کو ہو گی۔

- Advertisement -
adminhttp://news2daypk.com
I'm a manager at News Today Pk and my primary responsibilities are making major corporate decisions and managing the overall operations and resources of the company. I’ve done Master in Mass Communication and now I’m performing my job as a News Anchor. I’m also hire on assistant director post at Motion Circle.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں
اپنا نام یہاں درج کریں

1,000فینزپسند
6فالورزفالور
1,000فالورزفالور
1,000سبسکرائبرزسبسکرائب کریں