• پاکستان
  • صفحہ اول

وزیر اعظم عمران خان تمام صوبوں کے عوام کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے: فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

صفحہ اول پاکستان وزیر اعظم عمران خان تمام صوبوں کے عوام کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے: فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

وزیر اعظم عمران خان تمام صوبوں کے عوام کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے: فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

- Advertisement -
فائل فوٹو

معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کا  وفاق پاکستان کی تمام اکائیوں کو ساتھ لے کر چلنے اور ملکی ترقی کے ثمرات پاکستان کے کونے کونے میں پہنچا نے کے عزم کا عملی ثبوت ہے۔

عمران خان پاکستان کے وزیراعظم ہیں وہ تمام صوبوں کے عوام کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔

- Advertisement -

اجلاس میں دہائیوں سے تاخیر کا شکار معاملات پر مفاہمت کے ساتھ سیر حاصل گفتگو اوراتفاق رائے پیدا کرنے کی جانب اہم پیشرفت ہوئی۔

وزیراعظم کی زیرصدارت تمام وزراء اعلی کی شرکت اس بات کا آئینہ دار ہے کہ ملکی قیادت قومی اہمیت کے معاملات سمیت عوامی فلاح اور ملکی ترقی کے لیے یکسو ہے۔ وزیراعظم نے گیس رائیلٹی خصوصاً صوبوں میں پانی کی منصفانہ تقسیم کی ہدایات دیں۔

ٹیلی میٹری نظام پانی کی منصفانہ تقسیم میں ممدو معاون ثابت ہوگا۔ یکساں تعلیم و تحقیقی معیار کے مقصد کے حصول کیلئے تفصیلات کو باہمی مشاورت سے طے کرنے پر اتفاق نہایت خوش آئند ہے۔

اجلاس میں حویلی بہادر شاہ اور بلوکی پاور پلانٹ کی نجکاری کے حوالے سے آگاہ اور واپڈا چیف ایگزیکٹیو کے لئے قابل شخصیت کے انتخاب کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

- Advertisement -
adminhttp://news2daypk.com
I'm a manager at News Today Pk and my primary responsibilities are making major corporate decisions and managing the overall operations and resources of the company. I’ve done Master in Mass Communication and now I’m performing my job as a News Anchor. I’m also hire on assistant director post at Motion Circle.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں
اپنا نام یہاں درج کریں

1,000فینزپسند
5فالورزفالور
1,000فالورزفالور
1,000سبسکرائبرزسبسکرائب کریں