• انٹرٹینمنٹ
  • صفحہ اول

شہروز سبزواری اور سائرہ سبزواری میں طلاق کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل

صفحہ اول انٹرٹینمنٹ شہروز سبزواری اور سائرہ سبزواری میں طلاق کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل

شہروز سبزواری اور سائرہ سبزواری میں طلاق کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل

- Advertisement -

دو دن قبل ہی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی اقرا عزیز اور یاسر حسین کی شادی کی خبروں نے شائقین کو خوش کیا تھا۔

تاہم اب خبریں ہیں کہ شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی شہروز سبزواری اور سائرہ شہزور نے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا۔

- Advertisement -

جی ہاں، خبریں ہیں کہ شہروز سبزواری اور سائرہ شہروز نے طلاق کا فیصلہ کرلیا تاہم واضح طور پر دونوں اداکاروں نے اس حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا۔

شوبز ویب سائٹ ’رویو اٹ پی کے‘ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ شہروز سبزواری نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ اب اپنی اہلیہ کے ساتھ نہیں رہتے اور انہوں نے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا۔

دوسری جانب ’مینگو باز‘ نے بھی اپنی رپورٹ میں چہ مگوئیوں اور ذرائع سے خبر دی کہ دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبریں ہیں۔

ویب سائٹ نے اپنی خبر میں سوشل میڈیا پر چلنے والی چہ مگوئیوں اور خبروں کو بنیاد بناتے ہوئے کہا کہ اگرچہ دونوں اداکاروں نے اپنی علیحدگی سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا، تاہم خبریں ہیں کہ دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی۔

شہروز سبزواری اور سائرہ شہروز کے درمیان علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر کئی ہفتوں سے جاری تھیں اور اب ان خبروں میں شدت آنے کے ساتھ یہ بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ دونوں نے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا۔

سامنے آنے والی رپورٹس میں شہروز سبزواری اور سائرہ شہروز کی جانب سے کئی ہفتوں سے ایک دوسرے کے ساتھ کوئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر نہ کیے جانے کو سبب قرار دیتے ہوئے دعوے کیے جا رہے ہیں کہ دونوں کے درمیان اختلافات تھے اور اب انہوں نے علیحدگی اختیار کرلی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ’سائرہ‘ کا ٹرینڈ ٹاپ میں آنے کے باوجود سائرہ شہزور یا شہروز سبزواری نے اس حوالے سے کوئی ٹوئٹ نہیں کیا اور نہ اس حوالے سے کوئی بیان دیا۔

شہروز سبزواری اور سائرہ نے 2012 میں شادی کی تھی اور دونوں کو ایک بیٹی بھی ہے۔

- Advertisement -
adminhttp://news2daypk.com
I'm a manager at News Today Pk and my primary responsibilities are making major corporate decisions and managing the overall operations and resources of the company. I’ve done Master in Mass Communication and now I’m performing my job as a News Anchor. I’m also hire on assistant director post at Motion Circle.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں
اپنا نام یہاں درج کریں

1,000فینزپسند
5فالورزفالور
1,000فالورزفالور
1,000سبسکرائبرزسبسکرائب کریں