• عجیب و غریب
  • پاکستان
  • صفحہ اول

ملک بھر میں سردی کی لہر، سکردو میں پارہ منفی 21 تک گر گیا

صفحہ اول پاکستان ملک بھر میں سردی کی لہر، سکردو میں پارہ منفی 21 تک گر گیا

ملک بھر میں سردی کی لہر، سکردو میں پارہ منفی 21 تک گر گیا

- Advertisement -

ملک بھر میں سردی نے کڑاکے نکال دیئے، سکردو میں پارہ منفی 21، استور میں منفی 10، مری، کوئٹہ میں منفی 3، چکوال میں منفی 2 تک گر گیا۔

ملک کے بالائی علاقوں میں پڑی برف اور سرد ہواؤں نے موسم کا مزاج برہم کر رکھا ہے۔ بالائی علاقوں میں ہر طرف برف ہی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری رہے گا۔

- Advertisement -

پنجاب کے میدانی اور شہری علاقوں میں دھند کی چادر نے ہر منظر دھندلا رکھا ہے۔ قومی شاہراہ پر رینالہ خورد، اوکاڑہ، گیمبر، قادر آباد، یوسف والا، ساہیوال اور میرداد مافی میں دھند کا راج ہے۔

ہائی ویز اور موٹر ویز کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا۔ قومی شاہراہ پر حد نگاہ 0 سے 30 میٹر تک ہوگئی۔ ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے روڈ یوزرز آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

ادھر شدید دھند کے باعث ریلوے کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔ ٹرینیں کئی کئی گھنٹے لیٹ ہیں، پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے۔ ملک میں سب سے زیادہ سردی سکردو میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی 21 ریکارڈ کیا گیا۔

- Advertisement -
adminhttp://news2daypk.com
I'm a manager at News Today Pk and my primary responsibilities are making major corporate decisions and managing the overall operations and resources of the company. I’ve done Master in Mass Communication and now I’m performing my job as a News Anchor. I’m also hire on assistant director post at Motion Circle.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں
اپنا نام یہاں درج کریں

1,000فینزپسند
6فالورزفالور
1,000فالورزفالور
1,000سبسکرائبرزسبسکرائب کریں