• دنیا
  • پاکستان
  • صفحہ اول

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آج ایران کے اہم دورے پر روانہ ہوگئے

صفحہ اول پاکستان وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آج ایران کے اہم دورے پر روانہ ہوگئے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آج ایران کے اہم دورے پر روانہ ہوگئے

- Advertisement -

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی مشرق وسطی میں کشیدگی بڑھنے کے بعد اپنا پہلا دورہ ایران کا کریں گے۔ وہ 12 جنوری بروز اتوار کو تہران جائیں گے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے چند روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایران، سعودی عرب اور امریکا کا دورہ کریں۔

- Advertisement -

اس ہدایت کے بعد وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطے کیے اور مشرق وسطی میں کشیدگی کے بعد سفارتی محاذ پر اپنا کردار ادا کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے پیش نظر 12 جنوری کو ایران کا دورہ کریں اورایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات کریں گے اور مشرق وسطی اور خلیجی خطے میں وقوع پذیر صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔

دوسری طرف وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 13جنوری کو ریاض جائیں گے، سعودی وزیر شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں علاقائی امن و استحکام کے موضوعات پر مشاورت کریں گے۔

- Advertisement -
adminhttp://news2daypk.com
I'm a manager at News Today Pk and my primary responsibilities are making major corporate decisions and managing the overall operations and resources of the company. I’ve done Master in Mass Communication and now I’m performing my job as a News Anchor. I’m also hire on assistant director post at Motion Circle.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں
اپنا نام یہاں درج کریں

1,000فینزپسند
5فالورزفالور
1,000فالورزفالور
1,000سبسکرائبرزسبسکرائب کریں