• کھیل
  • صفحہ اول

پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے بنگلادیشی ٹیم کا اعلان، محمود اللہ کپتان مقرر

صفحہ اول کھیل پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے بنگلادیشی ٹیم کا اعلان، محمود اللہ کپتان مقرر

پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے بنگلادیشی ٹیم کا اعلان، محمود اللہ کپتان مقرر

- Advertisement -

بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لئے سکواڈ کا اعلان کر دیا، محمود اللہ کپتانی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

ٹی 20 سیریز کیلئے دیگر کھلاڑیوں میں تمیم اقبال، سومیا سرکار، نعیم شیخ، نجم الحسن شانتو، لٹن کمرداس، ایم ڈی متھن، عفیف حسین دھرو، مہدی حسن ٹیم شامل ہیں۔ امین الاسلام، مصطفیٰ الرحمان، شفیع الاسلام ، الامین حسین، روب اور حسن محمود بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔

- Advertisement -

خیال رہے بنگلادیش کی ٹیم پاکستان میں 3 ٹی 20، ایک ون ڈے اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔ بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم پہلے مرحلے میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے پاکستان آئے گی۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تین میچز لاہور میں 24، 25 اور 27 جنوری کو کھیلے جائیں گے جس کے بعد بنگلہ دیشی ٹیم وطن واپس چلی جائے گی۔

بنگلہ دیشی ٹیم پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے فروری کے پہلے ہفتے میں دوبارہ پاکستان آئے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 7 سے 11 فروری تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کے اختتام پر تیسری مرتبہ پاکستان آئے گی۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان واحد ون ڈے انٹرنیشنل 3 اپریل کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ بھی کراچی میں 5 سے 9 اپریل تک کھیلا جائے گا۔

- Advertisement -
adminhttp://news2daypk.com
I'm a manager at News Today Pk and my primary responsibilities are making major corporate decisions and managing the overall operations and resources of the company. I’ve done Master in Mass Communication and now I’m performing my job as a News Anchor. I’m also hire on assistant director post at Motion Circle.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں
اپنا نام یہاں درج کریں

1,000فینزپسند
5فالورزفالور
1,000فالورزفالور
1,000سبسکرائبرزسبسکرائب کریں