• دنیا
  • پاکستان
  • صفحہ اول

وزیر خارجہ کا برطانوی ہم منصب سے رابطہ، خطے میں کشیدگی اور خدشات سے آگاہ کیا

صفحہ اول پاکستان وزیر خارجہ کا برطانوی ہم منصب سے رابطہ، خطے میں کشیدگی اور خدشات سے آگاہ کیا

وزیر خارجہ کا برطانوی ہم منصب سے رابطہ، خطے میں کشیدگی اور خدشات سے آگاہ کیا

- Advertisement -

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تمام فریقین کو صبروتحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے، صورتحال کو معمول پر لانے کی سنجیدہ کاوشیں بروئے کار لانے کی ضرورت ہے،

برطانوی حکومت 80 لاکھ نہتے کشمیریوں کو بھارتی استبداد سے نجات دلانے اور مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کیلئے اپنا موثر کردار ادا کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کیا۔

- Advertisement -

دوران گفتگو باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و دوطرفہ معاملات پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے برطانوی ہم منصب کو خطے میں پائی جانے والی کشیدگی، امن وامان کی مخدوش صورتحال اور اس حوالے سے پاکستان کی طرف سے ممکنہ خدشات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ تمام فریقین کو صبروتحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے، صورتحال کو معمول پر لانے کی سنجیدہ کاوشیں بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔ وزیر خارجہ نے برطانوی ہم منصب کو، خطے میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی طرف سے کی جانے والی کاوشوں سے آگاہ کیا۔

 وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی جانب سے جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ برطانوی حکومت 80 لاکھ نہتے کشمیریوں کو بھارتی استبداد سے نجات دلانے اور مسئلہ ء کشمیر کے پر امن حل کیلئے اپنا مؤثر کردار ادا کرے

۔ وزیر خارجہ نے “افغان امن عمل ” کے سلسلے میں پاکستان کی طرف سے کی جانے والی مصالحانہ کوششوں سے بھی برطانوی وزیر خارجہ کو آگاہ کیا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے برطانوی ہم منصب ڈومینک راب کو اپنی اولین فرست میں دورہ پاکستان کی دعوت دی۔

 برطانوی وزیر خارجہ نے خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔ برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب نے پاکستان اور برطانیہ کے مابین دو طرفہ تعلقات کی نوعیت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ آنے والے دنوں میں یہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

 دونوں وزرائے خارجہ نے پاک برطانیہ دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور خطے میں قیام امن کیلئے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے پر اتفاق کی

- Advertisement -
adminhttp://news2daypk.com
I'm a manager at News Today Pk and my primary responsibilities are making major corporate decisions and managing the overall operations and resources of the company. I’ve done Master in Mass Communication and now I’m performing my job as a News Anchor. I’m also hire on assistant director post at Motion Circle.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں
اپنا نام یہاں درج کریں

1,000فینزپسند
6فالورزفالور
1,000فالورزفالور
1,000سبسکرائبرزسبسکرائب کریں