• دنیا
  • پاکستان
  • صفحہ اول

وزیرخارجہ کا چینی ہم منصب سے رابطہ،کرونا وائرس سے پاکستانیوں کےتحفظ پراظہارتشکر

صفحہ اول پاکستان وزیرخارجہ کا چینی ہم منصب سے رابطہ،کرونا وائرس سے پاکستانیوں کےتحفظ پراظہارتشکر

وزیرخارجہ کا چینی ہم منصب سے رابطہ،کرونا وائرس سے پاکستانیوں کےتحفظ پراظہارتشکر

- Advertisement -

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چینی ہم منصب وانگ ژی سے ٹیلفونک رابطہ کرکے کرونا وائرس کے حملے اور متاثرہ علاقوں کی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے۔

چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے پاکستانی ہم منصب کو مختلف علاقوں میں کرونا وائرس کے حملے پر بریف کرتے ہوئے حکومت کے حفاظتی اقدامات سے آگاہ کیا۔

- Advertisement -

وانگ ژی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے کرونا وائرس کے حوالے سی چینی حکومت کی کوششوں کو سراہا ہے۔ چینی حکومت پاکستانی کمیونٹی کی ہر ممکن مدد کرتے ہوئے اپنے شہریوں کی طرح سہولیات فراہم کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی کمیونٹی بالخصوص چین میں زیر تعلیم طلبہ کو اس وبا سے بچانے کیلئے تمام وسائل استعمال کر رہے ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے چینی حکام کی کاوشوں پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے متاثرہ علاقوں میں مقیم پاکستانی کمیونٹی بالخصوص پاکستانی طلبہ کو خصوصی توجہ دینے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہماری عوام اور حکومت اس مشکل گھڑی میں چین کے ساتھ کھڑی ہے۔

- Advertisement -
adminhttp://news2daypk.com
I'm a manager at News Today Pk and my primary responsibilities are making major corporate decisions and managing the overall operations and resources of the company. I’ve done Master in Mass Communication and now I’m performing my job as a News Anchor. I’m also hire on assistant director post at Motion Circle.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں
اپنا نام یہاں درج کریں

1,000فینزپسند
6فالورزفالور
1,000فالورزفالور
1,000سبسکرائبرزسبسکرائب کریں