• پاکستان
  • صفحہ اول

کروناوائرس پھیلنے کا خدشہ ، ملک میں ایمرجنسی کی درخواست، وزیراعظم نے اجلاس طلب کرلیا

صفحہ اول پاکستان کروناوائرس پھیلنے کا خدشہ ، ملک میں ایمرجنسی کی درخواست، وزیراعظم نے اجلاس طلب کرلیا

کروناوائرس پھیلنے کا خدشہ ، ملک میں ایمرجنسی کی درخواست، وزیراعظم نے اجلاس طلب کرلیا

- Advertisement -

وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کرونا وائرس سے متعلق صورتحال کا جائزہ اور ملک میں ایمرجنسی کی جائے یا نہیں؟ اس بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں کرونا وائرس متعدد کیسز رپورٹ ہونے کی وجہ سے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے جو بروز جمعہ مورخہ 13 مارچ کو ہوگا

- Advertisement -

اس اہم اجلاس میں وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، وزیر داخلہ اعجاز شاہ اور وزیر قانون فروغ نسیم شریک ہوںگے۔

ذرائع کے مطابق مسلح افواج کے سربراہان اور ڈائریکٹر جنرل آف سروسز انٹیلی جنس (ڈی جی آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی خصوصی شرکت کریں گے۔

اجلاس میں کرونا وائرس سے متعلق صورتحال کا جائزہ اور اس حوالے سے ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل ہیلتھ سروسز کی جانب سے ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

- Advertisement -
adminhttp://news2daypk.com
I'm a manager at News Today Pk and my primary responsibilities are making major corporate decisions and managing the overall operations and resources of the company. I’ve done Master in Mass Communication and now I’m performing my job as a News Anchor. I’m also hire on assistant director post at Motion Circle.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں
اپنا نام یہاں درج کریں

1,000فینزپسند
5فالورزفالور
1,000فالورزفالور
1,000سبسکرائبرزسبسکرائب کریں