• پاکستان
  • صفحہ اول

قومی سلامتی کمیٹی کی تشکیل کردہ نیشل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس جاری

صفحہ اول پاکستان قومی سلامتی کمیٹی کی تشکیل کردہ نیشل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس جاری

قومی سلامتی کمیٹی کی تشکیل کردہ نیشل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس جاری

- Advertisement -

کروناوائرس سے متعلق قومی سلامتی کمیٹی کی طرف سے تشکیل کردہ نیشنل کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔

 اجلاس کی صدارت معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کر رہے ہیں۔ اجلاس میں تمام صوبوں، سول اورعسکری نمائندے شریک ہیں۔ سرجن جنرل آف آرمی، ڈی جی آئی ایس آئی اور آئی ایس پی آر کے نمائندے بھی شریک ہیں۔ اجلاس میں کرونا وائرس کے بڑھتے کيسز اور روک تھام کے حوالے سے ‏اقدامات کا جائزہ ليا جا رہا ہے۔

- Advertisement -

 دوسری طرف بڑھتے ہوئے کرونا وائرس کے بعد تعلیمی ایمرجنسی کے بعد پلان بی کی تیاری شروع کر دی گئی ہے جبکہ حکومت نے سرکاری اداروں میں بھی نگرانی سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیشنل ہیلتھ ریسرچ کونسل نے ایکشن پلان تیاری شروع کر دی ہے، سرکاری اداروں، وزارتوں میں سکرینگ شروع کی جائے گی، سرکاردی دفاتر، اداروں، محکموں کو ڈیجیٹل تھرما میٹر دیئے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق پبلک ڈیلینگ سے متعلق دفاتر میں ماسک اور دستانے لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سرکاری ملازمین کو وائرس سے متعلق آگاہی دی جائے گی۔

دریں اثناء وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شرکت کی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے فنڈز کا خود انتظام کررہے ہیں۔ کچھ آلات کی ضرورت ہےجووفاق مہیاکرےتو بہترہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی پی ڈی ایم اے کو سامان کی فہرست بھیجے گی، سندھ میں کرونا وائرس کا ایک اور کیس ظاہر ہوا ہے، متاثرہ مریض سعودی عرب سے کراچی پہنچا تھا۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ تفتان سے سکھر 283 لوگ آئے ہیں، ان تمام لوگوں کی سیمپلنگ شروع کردی گئی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال سےدرخواست ہے کہ جولوگ بسوں میں چڑھیں انہیں راستے میں اترنے نہ دیا جائے، ہم سکھرپہنچنے پر بسوں کو بھی ڈس انفیکٹڈ کریں

- Advertisement -
adminhttp://news2daypk.com
I'm a manager at News Today Pk and my primary responsibilities are making major corporate decisions and managing the overall operations and resources of the company. I’ve done Master in Mass Communication and now I’m performing my job as a News Anchor. I’m also hire on assistant director post at Motion Circle.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں
اپنا نام یہاں درج کریں

1,000فینزپسند
5فالورزفالور
1,000فالورزفالور
1,000سبسکرائبرزسبسکرائب کریں