• دنیا
  • صفحہ اول

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی طبیعت میں بہتری، ہسپتال سے گھر منتقل

صفحہ اول دنیا برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی طبیعت میں بہتری، ہسپتال سے گھر منتقل

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی طبیعت میں بہتری، ہسپتال سے گھر منتقل

- Advertisement -

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن میں 27 مارچ کو کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی تھی، انھیں طبعیت خراب ہونے پر انھیں آئی سی یو منتقل کیا گیا تھا۔

ترجمان ٹین ڈاؤننگ سٹریٹ کے مطابق صحت میں بہتری آنے کے بعد برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو ہسپتال سے گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔ بورس جانسن فی الحال حکومتی امور نہیں سنبھال رہے۔ وہ مکمل صحتیابی تک لندن سے باہر سرکاری رہائش گاہ چیکرز میں قیام کریں گے۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد لندن کے سینٹ تھامس ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے صحتیابی کے بعد ویڈیو پیغام جاری کیا ہے، جس میں صحت کے شعبے میں کام کرنے والے اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔

بورس جانسن کا کہنا ہے کہ ان کی زندگی این ایچ ایس کے اہلکاروں کی مرہون منت ہے جن کا شکریہ اداکرنے کے لیے لفظ نہیں ہیں۔ برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ کورونا ایک ایسا دشمن ہے جس کو ابھی تک سمجھ ہی نہیں سکے، تاہم اس جنگ میں بتدریج کامیابی مل رہی ہے۔

- Advertisement -
adminhttp://news2daypk.com
I'm a manager at News Today Pk and my primary responsibilities are making major corporate decisions and managing the overall operations and resources of the company. I’ve done Master in Mass Communication and now I’m performing my job as a News Anchor. I’m also hire on assistant director post at Motion Circle.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں
اپنا نام یہاں درج کریں

1,000فینزپسند
6فالورزفالور
1,000فالورزفالور
1,000سبسکرائبرزسبسکرائب کریں