• پاکستان
  • صفحہ اول

کورونا مزید 3 زندگیاں نگل گیا، اموات 96 ہوگئیں، متاثرہ افراد کی تعداد 5716 ہوگئی

صفحہ اول پاکستان کورونا مزید 3 زندگیاں نگل گیا، اموات 96 ہوگئیں، متاثرہ افراد کی تعداد 5716 ہوگئی

کورونا مزید 3 زندگیاں نگل گیا، اموات 96 ہوگئیں، متاثرہ افراد کی تعداد 5716 ہوگئی

- Advertisement -

 ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 ہزار 716 تک پہنچ گئی جبکہ مزید 3 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 96 ہوگئی۔

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 342 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں سب سے زیادہ 2826، سندھ میں 1452، خیبر پختونخوا میں 800، بلوچستان میں 231، گلگت بلتستان میں 233، اسلام آباد میں 131 جبکہ آزاد کشمیر میں 43 کیسز رپورٹ ہوئے۔

- Advertisement -

ملک بھر میں اب تک 69 ہزار 928 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3157 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 1378 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 46 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

 پاکستان میں کورونا سے مزید 3 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 96 ہوگئی۔ سندھ میں 31، پنجاب میں 24، خیبر پختونخوا میں 35، گلگت بلتستان میں 3، بلوچستان میں 2 اور اسلام آباد میں ایک مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ اب تک 462 ہسپتالوں میں قائم قرنطینہ مراکز مریضوں کا علاج جاری ہے، ان ہسپتالوں میں 7295 بیڈز کا بندوبست کیا گیا ہے۔

- Advertisement -
adminhttp://news2daypk.com
I'm a manager at News Today Pk and my primary responsibilities are making major corporate decisions and managing the overall operations and resources of the company. I’ve done Master in Mass Communication and now I’m performing my job as a News Anchor. I’m also hire on assistant director post at Motion Circle.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں
اپنا نام یہاں درج کریں

1,000فینزپسند
6فالورزفالور
1,000فالورزفالور
1,000سبسکرائبرزسبسکرائب کریں